نیا سال منانا Islamic new year celebration

اسلامی نیا سال منانا

Islamic new year celebration
آج کل واٹس ایپ پر ایک اشتہار گشت کر رہا ہے جو کچھ 
اس طرح ہے. آئیے! نئے سال کا استقبال طرز صحابہ پر کریں، حدیث کی کتابوں میں ہے کہ جب نیا سال شروع ہوتا تو رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کے صحابہ ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے اور بتاتے تھے.
اللّهُم أدخله علينا بالأمن والإيمان والسلامة و رضوان من الرحمان و جوار من الشيطان.
اس دعا كو خوب عام کریں اس لیے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جس شخص نے میری سنت زندہ کی اس نےےمجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا.
اب پوچھنا یہ ہے کہ اس دعا کا پڑھنا اور نیا سال منا نا اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے یا نہیں.
 مولانا نشاط قاسمی حضرت نظام الدین دہلی
الجواب و بالله التوفيق :

سوال میں مذکور حدیث، المعجم الاوسط میں 6241 نمبر کی ہے، اسی طرح حیاة الصحابة للعلامة يوسف الكاندهلوي میں بھی بھی باب دعوات الصحابہ کے تحت ذکر کی گئی ہے؛
لیکن اس سے نیا سال منا نے پر استدلال درست نہیں ہے،
1*اس لیے کہ ابن حجر نے رشدین بن سعد کی وجہ سے اس کو ضعیف قرار دیا ہے حياة الصحابة، ج:٤، ص:٢٢٤، الباب الخامس عشر ، باب دعوات الصحابة، ط: مؤسسة الرسالة، بيروت،
2*نیز اس لیے کہ صرف دعا پڑھنے کا ذکر ہے، یہ حدیث چاند دیکھ کر مہینے کی ابتداء میں پڑھنے کے لیے غالب ہے،
3*نیز نیا سال منانا غیروں کا شعار ہے .اور ہمیں غیروں کی اتباع سے روکا گیا ہے.
وَ مَنۡ یُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الۡہُدٰی وَ یَتَّبِعۡ غَیۡرَ سَبِیۡلِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَ نُصۡلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَ سَآءَتۡ مَصِیۡرًا ﴿۱۱۵﴾٪
ترجمہ:
اور جو کوئی مخالفت کرے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جب کہ کھل چکی اس پرسیدھی راہ اور چلے سب مسلمانوں کے راستہ کے خلاف تو ہم حوالہ کریں گے اس کو وہی طرف جو اس نے اختیار کی اور ڈالیں گے ہم اس کو دوزخ میں اور وہ بہت بری جگہ پہنچا. .القرآن :سورۃ النساء ١١٥

Comments