غیر مسلموں کو دیوالی کی مبارک باد؟ hinduon ko diwali ki mubarak bad dena ?


غير مسلموں کو ان کے تہواروں پر مبارکبادیی

hinduon ko diwali ki mubarakbad dena?

   غير مسلموں کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات ہیں، وہ عید وغیرہ کے موقعوں پر ہم لوگوں کو مبارک باد دیتے ہیں *ابھی دیوالی کے ایام چل رہے ہیں وہ ہمیں دیوالی کی مبارکباد دیتے ہیں تو کیا ہم بھی جواب میں ان کو دیوالی کی مبارکباد دے سکتے ہیں، اور اگر دیں تو کس طرح دیں_ 

مستفتی : مولانا نشاط صاحب قاسمی 
بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی ******

الجواب و بالله التوفيق 

    وأما التسليم علی اھل الذمة.... و إذا كان له حاجة فلا بأس بالتسليم عليه (هندية:401/5)

      اذا،قال للذمی اطال اللہ بقاءک ان کان بنیة ان الله يطيل بقاءه ليسلم او يؤدي الجزية عن ذل وصغار فلا باس به واذا لم ينو شيئا يكره كذا في المحيط(هنديه 5/348)

كذا فی البحرالرائق :8/374

       اس طرح کی عبارتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر مسلموں کو ان کے تہواروں کے موقعوں سے اس طرح مبارک باد دی جائے کہ ان کی عظمت و توقیر ظاہر نہ ہو اور نیت یہ ہو کہ اس کے ذریعہ ان کے سامنے اسلامی آداب و اخلاق آئیں گے اور وہ اسلامی حسن اخلاق سے متاثر ہوں گے مثلا اس طرح كا كوئ جمله كه سكتے هيں
" روشني کا یہ تہوار آپ کے جیون کو سدا روشن رکھے اور ہر مارگ پر روشنی آپ کے ساتھ رہے “ اور روشنی سے روشن اسلام اور نور ہدایت مراد لے لیں

Comments