حالت حمل میں صحبت؟

سوال :

میری بیوی حاملہ ہے کیا اس سے اس حالت میں جماع کیا جا سکتا ہے؟

الجواب و باللہ التوفيق :

فَاعْتَزِلُواالنِّسَاءَ فِي الْمَحِيْضِ وَ لَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتَّي يَطْهُرْنَ

نِسَاءُكُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ ص فَأْتُوْاحَرْثَكُمْ أَنَّي شِئْتُمْ

(البقرة :222-223)

 مذکورہ آیتوں سے پتہ چلتا ہے کہ حمل کی حالت میں وطی کی جا سکتی ہے؛ اس لیے کہ ممنوعات وطی صرف حالتِ حیض کو قرآن میں بیان کیا گیا ہے جب کہ دوسری آیت میں ہر وقت ہر طرح سے وطی کی اجازت ہے.

اسی طرح کتب فقہیہ سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ حاملہ عورت سے اس وقت تک جماع کر سکتے ہیں جب تک حاملہ یا حمل کو نقصان نہ ہو.

فعلم من هذا كله أنه  لا يحل له وطؤها بما يؤدي إلى إضرارها (رد المختار، ج:4 ص: 381  باب القسم،  كتاب النكاح،  ط: دار عالم الكتب، رياض)

رجل تزوج حاملاً من زنا منه، فالنكاح صحيح عند الكل،  و يحل وطؤها عند الكل (فتح القدير، كتاب النكاح، في بيان المحرمات،  ج: 3،  ص : 232 ،  ط : دار الكتب العلمية، بيروت)

إذا تزوج امرأة قد زنى هو بها و ظهر بها حبل فالنكاح جائز عند الكل و له أن يطأها عند الكل (الفتاوى الهندية،  ج: 1 كتاب النكاح،  باب المحرمات،  ص : 309  ط: دار الكتب العلمية)

Comments