فرض نماز کے بعد پیشانی پر ہاتھ رکھ کر دعا

  سوال :
میں نے بہت سے لوگوں کو؛ بل کہ بہت سے علماء کو بھی دیکھا ہے کہ وہ فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد دایاں ہاتھ پیشانی پر رکھ کر کچھ پڑھتے ہیں؛ تو کیا کوئی ایسی دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہے.

الجواب و باللہ التوفيق :
جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے ایک دعا کا پڑھنا ثابت ہے جو مندرجہ ذیل ہے
" بِسْمِ اللّهِ الَّذِيْ لا إِلهَ إلاَّ هُوَ الرَّحْمَانُ الرَّحِيْمُ، اللّهُمَ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَ الْحُزْنِ أَشْهَدُ أن لا إله إلاّ الله الرحمان الرحيم…
عن أنس رضي الله عنه قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذاقضى صلاته، مسح جبهته بيده اليمنى ،
ثم قال أشهد أن لاإله إلا الله الرحمان الرحيم، اللهم أذهب عني الهم و الحزن( الأذكار للنووي ص: 60 ط: دار الملاح دمشق)

Comments